۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
احکام شرعی

حوزہ|مسلمان کی میت کے پوسٹ مارٹم کا حکم۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

سوال:
مسلمان کی میت کے پوسٹ مارٹم کا کیا حکم ہے ؟
آیت اللہ خامنہ: جائز نہیں ہے ۔مگر کسی کی نجات اس پر موقوف ہویا اس کے بغیر اسلامی ملک کی میڈیکل کی ضرورت پوری نہ ہوتی ہو اور بعض ضرورت کے موارد میں ۔
آیت اللہ سیستانی:کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔
آیت اللہ بہجت :جائز نہیں ہے
آیت اللہ فاضل لنکرانی:جائز نہیں ہے۔
آیت اللہ صافی گلپایگانی:جائز نہیں ہے
آیت اللہ وحید خراسانی :مسلمان مردے کا پوسٹ مارٹم جائز نہیں ہے(مسئلہ:2891)
آیت اللہ مکارم شیرازی:پوسٹ مارٹم ان شرائط کے مطابق جو ہماری توضیع المسائل میں مسئلہ نمبر 2449میں مذکور ہے کوئی اشکال نہیں ہے۔

مسائل جدید ازدید علماء و مراجع تقلید جلد دوم :ص:145،146

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .